ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی ایم سی افغانستان معاملے پر مرکز کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرے گی: ممتا بنرجی

ٹی ایم سی افغانستان معاملے پر مرکز کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرے گی: ممتا بنرجی

Tue, 24 Aug 2021 12:09:55    S.O. News Service

کلکتہ،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہے اور ریاستی حکومت بنگال کے باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ انہیں جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جا سکے۔ انہوں نے گزشتہ روز واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی 26 اگست کو افغانستان کے مسئلے پر مرکز کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرے گی۔

ریاستی سکریٹریٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 26 اگست کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے مرکزی حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں ترنمول کانگریس کے نمائندے شرکت کریں گے۔ میٹنگ ورچوئل ہونی ہے، لہذا پارٹی کے نمائندے اس میں شرکت کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت افغانستان میں پھنسے ہوئے ریاست کے لوگوں کو واپس لانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہے اور ریاستی حکومت بنگال کے باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ انہیں جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو طالبان نے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی افغانستان سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کا منظر ہے اور لوگ اپنے اپنے ملکوں کو کسی بھی طرح واپس جانے کے لیے بے چین ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعہ ہندوستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلے ہی تمام اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت دی تھی کہ افغانستان میں مقیم لوگوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں۔


Share: